دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) ایس پی چاغی محمد شریف کی زیر صدارت ضلعی پولیس آفیسران کا اہم اجلاس ایس پی آفس دالبندین میں ایس پی چاغی محمد شریف کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کا ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا آغاز افسران کے تعارف سے ہوا، جس میں ہر آفیسر نے اپنی ذمہ داریوں، تجربات اور موجودہ ڈیوٹی سے متعلق تفصیلات پیش کیں اجلاس میں ضلع بھر کی امن و امان کی صورتحال، کرائم کنٹرول، تھانوں کی کارکردگی، عوامی شکایات اور پولیس کی ذمہ داریوں پر کھل کر بات چیت کی گئی
متعدد افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش انتظامی، عملی و تکنیکی مسائل سے آگاہ کیا
ایس پی محمد شریف نے نہایت تحمل اور توجہ سے تمام نکات سنے اور کہا کہ پولیس فورس کو عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پیشہ ورانہ رویہ، دیانتداری اور جذبہ خدمت کے ساتھ کام کرنا ہوگا
انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی آخر میں ایس پی چاغی نے افسران کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ پولیس فورس بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکے

