تربت(گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر نے اساتذہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اساتذہ کئی مسائل کے شکار ہیں انہوں نے کہا موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی بدولت تعلیمی ماحول میں مذید ابتری کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرکے محکمہ تعلیم کی اہمیت و افادیت کو مذید کم کر رہی ہے جس سے مسائل و مشکلات و پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز و دیگر صوبوں نے اپنے ملازمین کو ڈی آر اے و دیگر مراعات دی ہیں مگر بلوچستان حکومت میں نہ مانوں کی رٹ لگائے بیھٹے ہیں جس سے یہاں کے ملازمین اور خاص طور پر اساتذہ میں مایوسی و بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے کہ یہاں بی 17 کے اساتذہ 30 سال بعد بڑی مشکل سے پھراسی گریڈ یعنی بی 17 میں ترقی پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیڈر کے اساتذہ کے پروموشن رولز میں ریفارمز لا کر درست کرنا اولین ترجیح ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب حکومت کو اساتذہ کرام کے حقوق کے حوالے سے ڈیمانڈ نوٹس پیش کرینگے اور انکو منوانے کیلیئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے۔
ترجمان
جی ٹی اے بلوچستان

