تربت (گدروشیا پوائنٹ)ضلعی انتظامیہ کیچ نے تیل بردار، زمیاد، پک اپ اور دیگر چھوٹی گاڑیوں پر مسافر بٹھانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں میں مسافروں کو بٹھانے سے کئی جان لیوا حادثات پیش آچکے ہیں جس کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ اسی تناظر میں تمام زمیاد، تیل بردار اور پک اپ مال بردار گاڑیوں کو مسافر لانے لے جانے سے روک دیا گیا ہے۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ جو بھی شخص یا ڈرائیور اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

