دالبندین: ایس پی چاغی محمد شریف کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے دستے کی سلامی

دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) ایس پی چاغی محمد شریف کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس چاغی کے آفیسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ ایس پی چاغی محمد شریف نے تعارفی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ چاغی کے تمام پولیس آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا علاقے میں جرائم پیشہ افراد اسٹریٹ کرائم کے وارداتوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتے گی انہوں نے پولیس آفیسران اور پولیس کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش کرکے اچھے روابط بنائیں پولیس کو ہر صورت عوامی خدمت اور فرض شناسی کو ترجیح دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ ایس پی کا آفس علاقے کے سائلین کیلئے ہمیشہ کھلا رہے گا سائلین اپنے جائز کاموں کیلئے بلا خوف و جھجک آفس آ کر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں