تربت(گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ضلعی سطح پر انسدادِ بدعنوانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام میں انگلش و اردو تقریر، مضمون نویسی، خطاطی، پوسٹر میکنگ اور شارٹ فلم میکنگ کے مقابلے شامل تھے۔ مقابلوں کے ججز میں سینئر آرٹ اُستاد دُر محمد رضا (خطاطی)، حوراس سبزال (مضمون نویسی) اور لکچرار نوروز احمد اسلم (تقریری مقابلے) شامل تھے۔
ججز نے شرکاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رہنمائی فراہم کی اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے پر زور دیا۔
پرنسپل پروفیسر گل جان خالد نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طالبات میں دیانت داری، سچائی اور ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام طالبات کو مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دی۔
ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہونے والی طالبات میں
سمیعہ شوکت (انگلش تقریر عاصمہ لال جان (انگلش مضمون نویسی دردانہ مجید (اردو تقریر مہتاب مولا بخش (اردو مضمون نویسی مہگالین اور گروپ شارٹ فلم میکنگ موسکان خطاطی اور گرامول (پوسٹر میکنگ) شامل ہیں۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ کالج کے اساتذہ اور طالبات نے پروگرام کمیٹی کی محنت اور کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا

