تربت(گدروشیا پوائنٹ)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ اکنامکس کے بورڈ آف اسٹڈیزکا ساتواں اجلاس شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یعقوب کی زیر صدارت منعقد ہوا-اجلاس میں بی ایس اور اے ڈی اکنامکس پروگرامزکے نصاب پرنظرثانی کے علاوہ دو نئے پروگرامز اے ڈی اکنامکس اینڈ ڈیٹا سائنس اور اے ڈی اکنامکس اینڈ فنانس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد اورفیکلٹی ممبران امیر بخش، میر جان ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے لیکچررفائزہ عزیز اورعطا شاد ڈگری کالج تربت کے وسیم راجہ نے شرکت کی۔ جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر،واٹراینڈ میرین سائنسز کے ڈاکٹر عماد اللہ نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نےاکیڈمک پروگرامزکے نصاب کو جدید تعلیمی تقاضوں، ڈیٹا سائنس اور نئے دور کےمصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر محمد یعقوب نے اجلاس میں شرکت کرنے اور تعمیری تجاویز دینے پرتمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

