تُربت(گدروشیا پوائنٹ) تُربت میونسپل کارپوریشن کے کونسلر میر سیف اللہ نے اپنے میونسپل فنڈ سے اپنے علاقے کی مختلف مساجد کو سولر سسٹم سے منسلک کردیا۔ اس منصوبے کے تحت مساجد کو بیٹری، سولر پینل اور انورٹرز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ عبادت گاہوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
اس موقع پر میر سیف اللہ نے کہا کہ یہ اقدام عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔
علاقہ مکینوں نے کونسلر کے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم کی فراہمی سے مساجد میں روشنی اور بجلی کے مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے

