تربت (گدروشیا پوائنٹ)اہلیان گرلز اسکول محلہ آبسر نے اپنے ہردلعزیز قائد و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول محلہ آبسر کو پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم فراہم کی۔اس موقع پر تحصیل آبسر کے فنانس سیکرٹری حاجی اسلام قاسم، یونٹ سیکرٹری جہاں زیب پیر بخش، حاجی نیاز احمد، جمیل بشیر اور حاجی علی بخش دشتی نے بھی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے طالبات اور علاقے کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

