گوادر (گدروشیا پوائنٹ)یونیورسٹی آف گوادر نے محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول 2025 میں اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف لورالائی کو ایوب اسٹیڈیم، کوئٹہ میں 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
نامور کھلاڑی جیہند کی شاندار ہیٹ ٹرک، صغیر کے دو گول اور امیر کے ایک گول نے ٹیم کے لیے یادگار فتح کو یقینی بنایا۔ یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کھلاڑیوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور انہوں نے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس صغیر نسیم کی ٹیم کو تیار کرنے اور رہنمائی کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔پہلے ہی میچ میں اس شاندار فتح نے یونیورسٹی آف گوادر کو اعزاز بخشا ہے اور اس کے فٹ بال کھیل کے سفر کے لیے ایک روشن آغاز ثابت ہوا ہے۔

