گوادر: فشریز بھرتیوں پر شکایات, حق دو تحریک کا میرٹ کی پامالی کا الزام

گوادر (گدروشیا پوائنٹ)حق دو تحریک تحصیل گوادر کے چیئرمین عابد جی ایم ۔ طارق عزیز نے فشریز کے حالیہ انٹرویوز پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فشریز کی بھرتیوں کا عمل مشکوک دکھائی دیتا ہے۔ کئی آسامیوں کو پہلے سے ہی منسوخ گیا ہے جو کہ کلاس فورتھ کے تھے اور صرف مقامی افراد کیلیے مختص تھیں اور اب اطلاعات مل رہی ہیں کہ بااثر لوگ اس عمل پر اثر انداز ہو کر اپنے من پسند امیدواروں کو نواز نے کیلیے سفارشیں کر رہے ہیں، جس سے میرٹ کی سنگین پامالی ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کر کے حق تلفی کی گئی تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ مزید برآں، ان پوسٹوں کے غیر شفاف انداز میں مختص ہونے کی صورت میں ہم قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔