پسنی میں ماہی گیروں کی ہڑتال، کاروبار زندگی مفلوج
پسنی کے مقامی ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے جاری سمندری ہڑتال نے شہر کی معاشی سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے۔ مچھلی کی سپلائی بند ہونے کے باعث نہ صرف مقامی بازار سنسان پڑ گئے ہیں بلکہ کاروباری طبقہ بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
مقامی شہریوں سمیت پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر پرویز سفر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فی الفور ماہی گیروں اور بیوپاریوں کے مسائل کو حل کر کے معمولات زندگی کو بحال کریں، تاکہ پسنی کی معیشت مزید زوال کا شکار نہ ہو۔

