واشک:ناگ میں آل ناگ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل، ایم پی اے واشک فٹبال کلب کی کامیابی

واشک (گدروشیا ء پوائنٹ)
سی پیک روٹ پر واقع سب تحصیل ناگ میں منعقدہ آل ناگ فٹبال ٹورنامنٹ بنام ایم پی اے و خادم واشک زیرنگرانی محکمہ سپورٹس واشک کا فائنل میچ اختتام پزیر ہو گیا فائنل میچ ایم پی اے واشک فٹبال کلب ناگ بعمقابلہ بلوچ برادرز فٹبال کلب وشبود پنجگور کے درمیان کھیلا گیا جسے ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی فٹبال کلب ناگ نے پلینٹی ککس پر جیت لی میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین یو سی ناگ حاجی قادر داد ساسولی جبکہ اعزازی مہمان خاص ضلعی سپورٹس آفیسر واشک سید عمران شاہ تھے مہمان خصوصی میر قادر داد ساسولی کہا کہ ناگ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند عمل ہے جوکہ ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کی توجہ اور محکمہ سپورٹس واشک کی زیرنگرانی ممکن ہوا ناگ میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ناگ کے نوجوان حوصلہ افزائی کے منتظر رہتے ہیں نوجوانوں کو موقع دینے سے معاشرے میں سدہار آتی ہے ضلعی سپورٹس آفیسر واشک سید عمران شاہ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوان نسل نشہ و سماجئ برائیوں سے دور رہتی ہے محکمہ سپورٹس بلوچستان کی گہری دلچسپی اور ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کئ ہدایات پر کھیلوں کی سرگرمیوں منعقد کرا رہے ہیں محکمہ کھیل و ثقافت بلوچستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ضلع میں کھیلوں کے میدانوں کو عوامئ نمائندگان سے ملکر آباد کریگی تقریب سے سابق تحصیل ناظم میر عبدالمجید ساسولی نے بھی خطاب کیا اور مقررین نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر داد دی اور گراونڈ میں انکے محنتوں کو سراہا آخر میں مہمان خصوصی میر قادر داد / ضلعی سپورٹس آفیسر واشک سید عمران شاہ /ایس ایچ او امان اللہ میروانی و دیگر نے کھلاڑیوں /ٹورنامنٹ کمیٹی / و دیگر مہمانوں میں ٹرافی/ شیلڈ/ نقد انعامات تقسیم کی اس موقع پر ڈاکٹر الہیٰ بخش ساسولی/ ٹکری منصف علی /پرنسپل ڈاکٹر امام الدین ساسولی/حافظ فدا احمد حسنی /عبدالسلام ساسولی /شبیر ہمراز ساسولی سمیت رخشان ڈویژن کے معروف سماجی کارکن طارق رفیق بلوچ و دیگر معززین و معتبرین بھی موجود تھے جبکہ میر قادر داد ساسولی نے دونوں ٹیموں کے لئیے بیس ہزار کا بھی اعلان کیا جبکہ ریفری کے فرائض الطاف ساسولی / سراج ساسولی/ محمد جان ساسولی نے سرانجام دئیے