گوادر(گدروشیا پواہٹنٹ) گوادر میں پانی کا بحران فوری اقدامات کی سوڈ ڈیم مکمل طور پر خشک ہو چکا ہے جبکہ شادی کور ڈیم سے بھی پمپنگ اسٹیشن تک نہایت کم مقدار میں پانی پہنچ رہا ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ ایئرپورٹ واٹر بکس میں شہر گوادر کے لیے پانی بالکل موجود نہیں۔ پرانے شہر کے چند علاقوں میں گوادر پورٹ ڈیسلینیشن پلانٹ کے ذریعے وقتی طور پر سپلائی دی جا رہی ہے، لیکن شہر کا بیشتر حصہ بدترین پیاس کا شکار ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ ایک دو دنوں میں پانی کی شدید قلت عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دے گی۔ یہ افسوس کا مقام ہے کہ متعلقہ اداروں نے پہلے سے کوئی مؤثر حکمتِ عملی تیار نہیں کی، حالانکہ چھ ماہ قبل ہی سوڈ ڈیم میں پانی کے متوقع خاتمے کا اندازہ کیا جا سکتا تھا۔12 اگست کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ گوادر کے دوران تمام میڈیا میں یہ اعلان کیا گیا کہ پانی کی سپلائی جی ڈی اے کے حوالے کی جائے گی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جی ڈی اے عوام کو پانی کہاں سے فراہم کرے گی جب ذخائر ہی موجود نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ
ڈی جی ڈی اے اور دیگر ذمہ دار ادارے فوری طور پر عملی لائحہ عمل کا

