تربت: شہید نعیم جان کرکٹ الیون ڈبک کے کھلاڑیوں میں کِٹ تقسیم

تربت(گدروشیا پوائنٹ)شہید نعیم جان کرکٹ الیون ڈبک کو کِٹ تقسیم
یوسی اللّٰہ بخت کے وائس چیئرمین اور جے یو آئی کیچ کے ضلعی فنانس سیکریٹری شفیق الرحمن رحمانی بلوچ نے شہید نعیم جان کرکٹ الیون ڈبک کے کھلاڑیوں میں کھیلوں کی وردیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا۔
کِٹ تقسیم کے اس عمل میں سول سوسائٹی کلاتک کے کنوینر واجہ تاج بشیر رند، جے یو آئی صوبائی کونسل کے ممبر مولانا حافظ ذاکر اللّٰہ نور اور نیشنل الائنس کے سینئر رہنما لالہ محمد ایوب بھی شریک تھے اور انہوں نے بھی کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب گامزن کرتے ہیں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں اور علاقے میں مثبت پیغام اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی کھلاڑیوں کی سہولیات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔