جے یو آئی تحصیل اورماڑہ کا عظیم الشان ورکرز سیمینار، علمائے کرام و معززین کی شرکت

گوادر ( گدروشیا پوائنٹ)جمعیت علماء اسلام تحصیل اورماڑہ کا عظیم الشان ورکرز سیمینارجامعہ الصفہ عائشہ، اورماڑہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت تحصیل اورماڑہ کے امیر، معروف عالم دین مولانا محمد سجاد نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے جمعیت علماء اسلام کے مقاصد اور منشور پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دراصل علماء کی جماعت ہے جو دین اسلام کی بالادستی، کرپشن سے پاک سیاست اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب خدا کا نظام زمین پر قائم ہوگا تو ہر مظلوم کو اس کا حق ملے گا، انصاف کا بول بالا ہوگا اور ملک میں امن و سکون قائم ہوگا مہمانانِ خصوصی اس موقع پر سیمینار کے مہمانِ خصوصی امیر جمعیت علماء اسلام ضلع گوادر مفتی رحمت اللہ شاہ عباسی تھے۔
خصوصی شرکت کرنے والوں میں:
مولانا فہمید (ڈپٹی جنرل سیکریٹری جے یو آئی ضلع گوادر)
مولانا محمد الیاس (امیر جے یو آئی تحصیل گوادر حافظ عبد الکریم (جنرل سیکریٹری جے یو آئی تحصیل گوادر)
سمیت متعدد معزز علمائے کرام اور کارکنان شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ عوام کی ترجمان رہی ہے۔ یہ جماعت دینی مدارس اور مساجد کے تحفظ کی ضامن ہے اور ہمیشہ اسلامی نظریۂ پاکستان اور آئین پاکستان کی اسلامی دفعات کا دفاع کرتی آئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ جے یو آئی نے ماضی اور حال دونوں میں قوم کو کرپشن فری قیادت، مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ بلوچستان سمیت پورے ملک میں تعلیم، امن اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا جمعیت کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ غریب عوام کے حقوق اور مظلوموں کی داد رسی کے لیے میدان عمل میں کھڑی رہی ہے۔ آخر میں مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جے یو آئی کا حصہ بنیں، کیونکہ یہ صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک اسلامی تحریک ہے جو اللہ کے دین کے نفاذ اور عادلانہ نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہے