تربت(گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ جنوبی کا ایک اہم اجلاس مرحوم حاجی عبدالغفور کی رہائش گاہ میں محمد اقبال بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یونٹ کے عہدیداران اور اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ااجلاس کے مہمانِ خاص نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے نائب صدر طارق کریم تھے جبکہ نیشنل پارٹی زوربازار، گلشن آباد یونٹ کے مخلص اور سرگرم کارکن وسیم ٹائیگر اور ماجد صمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد موسیٰ نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی یونٹ سیکرٹری راجد مراد نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں تنظیمی امور، ملک آباد کے ٹرانسفارمر اور واٹر سپلائی کے مسائل زیر بحث لائے گئے۔ تنظیمی امور پر بات کرتے ہوئے محمد اقبال بلوچ نے کہا کہ ملک آباد یونٹ جنوبی اپنے محلے میں تنظیمی کاموں میں مصروف ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ ایک مؤثر طریقے سے ممبر سازی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور زیادہ سے زیادہ ممبران کی تعداد بڑھائے۔ محمد اقبال بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ملک آباد کے ہر گھر تک نیشنل پارٹی کا پروگرام پہنچے۔ نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے نائب صدر طارق کریم نے نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ جنوبی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک آباد یونٹ تربت کا سب سے بڑا یونٹ بن کر ابھر رہا ہے اور ایک فعال یونٹ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری اور عوامی جماعت ہے جو بلوچوں کے حقوق اور ساحل و وسائل کی بات کرتی ہے۔ آخر میں نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ جنوبی کے ضلعی اور تحصیل کونسلر عدنان عارف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم اجلاس میں شرکت کر کے اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

