گوادر (گدروشیا پوائنٹ) گوادر چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے سینئر رہنما جام خالد کے فرزند عبدالستار کی وفات پر ساتویں روز بھی تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔
گوادر سمیت مختلف علاقوں سے سیاسی، سماجی اور قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں پہنچے اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں مند اور دشت کے میر مولا بابو رند، میر سلیم رند، تمپ سے میر حمل بہجار، جیوانی سے حاجی فقیر محمد کلمتی، ملک محمد کلمتی اور حاجی جان محمد کلمتی شامل تھے۔
اسی طرح کلانچ سے میر اللہ بخش اور ٹھیکیدار اللہ بخش نے بھی شرکت کی، جبکہ گوادر کی معروف شخصیات کپٹن ولی، سابق ناظم ماجد سہرابی، سابق صدر رئیل اسٹیٹ حاجی عبدالغنی، غلام حسین، عبدالقادر رند، محمد علی رند، ابراہیم نگوری، حاجی محمد، ماجد اسحاق، حاجی شیرجان، انور دشتی، غلام شعبے، محمد اکبر، سمیر نگوری اور محمد علی نگوری بھی تعزیت کے لیے موجود تھے۔
پلیری کے روحانی پیشوا شیخ ابوبکر، شیخ عبدالغنی، شیخ زبیر ایڈووکیٹ، رستم، محمد عیسیٰ جدکال سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

