گوادر(گدروشیا پوائنٹ/عبیداللہ بلوچ) گوادر کے قریبی شہر مژانی اسلحہ بردار چور سرگرم مژانی جاتے ہوئے گوادر کے شہری عثمان حکیم ٹاہیل دوکاندارکو دن دھاڑے لوٹ لیا گیا مزامت پر چوروں نے سلمان حکیم کو چھریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا مزاحمت پرایک الہ سر پر مار کر اسے بے ہوش کردیا ، چور ان کی گاڑی سے نقد رقم لے گیے واقعے پر انجمن تاجران سول سوسائٹی محتلف سیاسی وسماجی جماعتوں نے سلمان حکیم جیسے نیک خاموش طبعیت اور اچھے انسان پر حملے اور ڈکیتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر مژانی کے راستے میں چوری اور ڈکیتی کے پے درپے واقعات ہو رہے ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ پولیس صوبائی حکومت اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گوادر جیسے اساس شہر میں پے درپے ایسے واقعات کا ہونا باعث تشویش ہے انھوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر ، کمشنر مکران ، ڈی آئی جی مکران ، ایس ایس پی گوادر، آئی جی بلوچستان سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ گوادر میں شریف النفس لوگوں کے ساتھ دن دھڑے ہونے والے واقعات کی تدارک کریں خاص طور پر مژانی جاتے ہوئے راستے میں جہاں پر روزانہ شریف شہری کاروباری لوگ سفر کرتے رہتے ہیں جو اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں

