گوادر(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی گوادر نے شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش سبزی فروش پولٹری فارم چیکن فروش سمیت دیگر مصنوعات کی، معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چکن کا ریٹ سات سو روپے مقرر کیا گیا ہے نرخ نامہ سے زیادہ بھیجنے والے کو جرمانہ سزا دی جائے گی پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت اشیاء یا قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے چیکن فروش سرکاری ریٹ سے زیادہ بیجنے والے کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے گا چکن میں عوام کو رعایت دی جائے انہوں نے کہا تمام دوکاندار صفائی اور نرخ نامہ پر عمل کرے

