تربت: مبارک قاضی کی یاد میں دیوان، قاضی کی شاعری اور ادبی خدمات پر پینل ڈسکشن کے پینلسٹوں کے نام سامنے آگئے۔

تربت (گدروشیا پوائنٹ) مبارک قاضی کی یاد میں دیوان، قاضی کی شاعری اور ادبی خدمات پر پینل ڈسکشن کے پینلسٹوں کے نام سامنے آگئے۔

تربت سول سوسائٹی کے زیراہتمام قومی شاعر مبارک قاضی کی یاد میں 28 ستمبر کو ماڈل ہائی اسکول تربت میں منعقدہ دیوان کے پینل ڈسکشن کے پینلسٹوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

اس سیشن میں بلوچی ادب کے معتبر نام پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ اور بلوچستان اکیڈمی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد شریک ہوں گے، جبکہ بلوچستان اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری اور بلوچ قلمکار مقبول ناصر ماڈریٹر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پینل ڈسکشن میں مبارک قاضی کی شاعری اور ادبی خدمات پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا جائے گا۔
تقریب کے منتظمین کے مطابق دیوان میں محفلِ مشاعرہ اور رات بھر موسیقی کا پروگرام بھی شامل ہوگا۔ تربت سول سوسائٹی نے عوام الناس کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔