تفتان: یوفون نیٹ ورک کی ناقص سروس، عوام پریشانی میں مبتلا، طلبہ و تاجر شدید متاثر

تفتان(گدروشیاء پوائنٹ)
یوفون نیٹ ورک کی مجرمانہ غفلت عوام پریشانی میں مبتلا تفتان کے عوام کئی دنوں سے یوفون نیٹ ورک کی ناقص ترین سروس کا شکار ہیں یوفون کمپنی ملک بر میں 3G و 4G کا دعویٰ کررہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نیٹ ورک کی بنیادی سہولیات بھی مہیا نہیں کرتا بار بار سگنل غائب رہتا ہے
نہ کال صحیح ہوتی ہے نہ میسج وقت پر پہنچتا ہے اور انٹرنیٹ تو صرف ایک خواب بن چکا ہے طالبعلم آن لائن تعلیم سے محروم ہیں کاروباری لوگ انٹرنیٹ بینکنگ یا رابطوں کے بغیر پریشان ہیں دوسری جانب ایمرجنسی کی صورت میں مریض ڈاکٹر سے بروقت مشورہ تک نہیں لے سکتے
المیہ یہ ہے کہ یہ تالاب وشاپ چھوٹے دور دراز علاقوں کی بات نہیں بلکہ یوسی تفتان شہر کا مسئلہ ہے جو ایک بڑا یوسی اور تجارتی باڈری پوائنٹ ہے نیٹورک جیسی بنیادی سہولت مہیا نہیں کی جا سکتی تو باقی علاقوں کا حال کیا ہوگا
یوفون کمپنی کے لگائے گئے کمبے ٹاورز صرف نمائشی ہیں عوام کو بیوقوف بنانے کا ذریعہ بن چکا ہیں
یوفون کمپنی اور PTA حکومت پاکستان کو یہ ہونا چاہیے ہیں کہ یوسی تفتان سنگل کا مسئلہ مکمل فعال کریں
عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر تفتان، یوسی چئیرمین تفتان میر نذیر احمد محمد حسنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹورک جیسے سنگین ایشو کو فل فور حل کیا جائے
یا یوفون کے لگائے ہوئے نمائشی کمبوں کو ہٹا دیا جائے تاکہ عوام کسی دوسرے نیٹ ورک کی طرف رجوع کر سکیں۔