تربت(گدروشیا پوائنٹ) بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں ڈسپنسری کا افتتاح۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں صوبائی اسپیشل سیکریٹری صحت شیہک بلوچ کے تعاون سے اسکول ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح ماہر تعلیم اور ہر دلعزیز شخصیت مراد بخش بلوچ (ریٹائرڈ ٹیچر) نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسکول کے پرنسپل اکبر اسماعیل، وائس پرنسپل عبدالرشید، اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرنسپل نے ڈسپنسری کے قیام کو طلباء کی صحت و بہبود کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے شیہک بلوچ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے مزید فلاحی اقدامات کیئے جائیں گے۔

