پسنی(گدروشیا پوائنٹ)پسنی جڈی پارک پر معمولی فیس لینے کا فیصلہ،مذبح خانہ کو ریسٹ ہاؤس بنانے کی تجویز منظور،ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا،سٹی چئیرمین اور چیف افسر کی سربراہی میں اجلاس منعقد
میونسپل کمیٹی کا اجلاس سٹی چئیرمین میر نوراحمد کلمتی اور چیف افسر عادل بشیر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کونسلران نے حصہ لیا۔
اجلاس میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سٹی چئیرمین میر نور احمد کلمتی اور چیف افسر عادل بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسنی میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔
اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پسنی میں قائم مذبح خانہ کو میونسپل کمیٹی کا ریسٹ ہاؤس بنانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جڈی پارک کے مرمتی کام کے بعد اُس کا باقاعدہ ٹینڈر کیا جائے گا۔سٹی چئیرمین اور کونسلران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ابھی جڈی پارک کے لیے معمولی فیس لی جائے تاکہ وہاں کام کرنے والے افراد کی سہولیات کے لیے کچھ کام ہو۔
چیف افسر پسنی عادل بشیر نے بتایا کہ میری کوشش ہے کہ میں پسنی میں صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کے لیے بھی کام کروں۔

