گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن سے DFA صدر ارشد کلمتی کی ملاقات

بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر سے گدروشیا پوائنٹ کے نمائندہ عبیداللہ بلوچ کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن سے DFA کے صدر اور سماجی شخصیت ارشد کلمتی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع گوادر کے سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ کھیلوں، بالخصوص فٹبال کے کھلاڑیوں، ٹیموں اور کلبوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران اورماڑہ، پسنی ، پشکان، سربندن، گنز اور جیوانی سمیت مختلف علاقوں کے فٹبال کلبوں کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔
ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نےDFA کے صدر میر ارشد کلمتی کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ گوادر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن DFA کیساتھ تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس نہ صرف ایک صحت مند معاشرے کی علامت ہے بلکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ جب کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب ضلع گوادر کے مختلف فٹبال کلبوں کی مرمت اور نئے کلبوں کی تعمیر ، اس کے علاوہ سابقہ ڈپٹی کمشنر زاکر بلوچ کے نام ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے .