تربت(گدروشیا پوائنٹ)جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنماؤں، جن میں مرکز اسلامی نیو بہمن کے ناظم تعلیمات مولانا عبدالبصیر، ضلعی رہنما میر کمال انور نقشبندی، سیٹھ ابوبکر نقشبندی,حافظ مسعود اور حضور بخش نقشبندی شامل تھے، نے جے یو آئی نیو بہمن اور ڈنک کی یونٹ سازی کے حوالے سے جے یو آئی تربت کے امیر، مولانا غلاماللہ رستم نقشبندی دُرزادہ سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں تنظیمی امور، دینی خدمات اور مقامی سطح پر جے یو آئی کے کردار کو مزید فعال بنانے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مولانا غلاماللہ رستم نقشبندی دُرزادہ نے کہا:
“جمعیت علمائے اسلام صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی نمائندہ جماعت ہے۔ مدارس، مساجد، خانقاہیں اور ہر دینی کاز کا دفاع جمعیت علماء اسلام کی ترجیح ہے۔ اس لیے جمعیت کو مضبوط اور منظم کرنا ہم سب کی دینی، مسلکی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔”
ملاقات میں جے یو آئی نیو بہمن اور ڈنک کے رہنماؤں نے پارٹی کو منظم و متحرک بنانے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ:
“ان شاء اللہ! ہم ہر میدان میں جمعیت علمائے اسلام کے پیغام اور پروگرام کو عام کریں گے۔”

