کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ) پروفیشنل پینل کے رہنما سلیم لاشاری ایڈوکیٹ، عبدالغنی خلجی ایڈوکیٹ، چینگیز حئی ایڈوکیٹ، نادر چلگری ایڈوکیٹ، صدر کیچ بار مجید شاہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری نیاز محمد ایڈوکیٹ، ینگ لائرز کے صدر نواب سلیم ایڈوکیٹ سمیت کیچ بار کے سینئر وکلاء، ینگ وکلاء اور خواتین وکلاء کی موجودگی میں جاڈین دشتی ایڈوکیٹ نے مکران و لسبیلہ ریجن کے لیے بار کونسل الیکشن 2025-2030 کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جاڈین دشتی ایڈوکیٹ پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔ وکلاء نے کہا کہ پروفیشنل پینل ہمیشہ وکلاء کی فلاح و بہبود، بارز کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے سرگرم رہا ہے۔انہوں نے پرعزم انداز میں کہا کہ آنے والے انتخابات میں پروفیشنل پینل کی کامیابی یقینی ہے۔ وکلاء کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ سطح کے ماہر قانون اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان رہنما جاڑین دشتی کو نہ صرف وکلاء بلکہ طلبہ اور عوامی حلقوں میں بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ نوجوان وکلاء اور لاء کے طلبہ انہیں رول ماڈل قرار دیتے ہیں جبکہ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ وہ غریب عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔ قانونی ماہرین اور وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر بلوچستان کے وکلاء آئندہ الیکشن میں جاڑین دشتی کو بطور صدر بلوچستان بار کونسل منتخب کرتے ہیں تو یہ فیصلہ تاریخی اور خوشگوار ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق جاڑین دشتی کی قیادت بلوچستان کے وکلاء اور عوام کی نمائندگی کو پاکستان بھر میں مزید مضبوط اور مؤثر بنائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ جاڑین دشتی کا نام حالیہ دنوں میں بلوچستان کی وکلاء سیاست میں ایک ابھرتے ہوئے اور توانا کردار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کی قانونی مہارت، اعلیٰ تعلیم اور نوجوان طبقے میں مقبولیت انہیں دیگر امیدواروں پر برتری فراہم کرتی ہے۔ نوجوان وکلاء اور طلبہ کیلئے رول ماڈل کے طور پر ابھرنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ صرف بار سیاست تک محدود نہیں بلکہ ایک فکری اور اصلاحی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عوامی سطح پر انہیں غریب طبقے کی امید تصور کیا جانا اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کی شخصیت قانونی دائرے سے نکل کر سماجی میدان تک اثر رکھتی ہے۔ اگر وہ بلوچستان بار کونسل کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف بار سیاست کے لیے بلکہ بلوچستان کی مجموعی نمائندگی کے لیے بھی ایک مثبت اور تاریخی پیش رفت ہوگی۔ تاہم ان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ پروفیشنل پینل اور دیگر حمایتی قوتیں انہیں متحدہ طور پر سپورٹ کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو عملی شکل دے سکیں۔

