گوادر: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اے ڈی پی داخلوں کا آغاز

گوادر (گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP) میں داخلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پرنسپل کے مطابق داخلوں کا آغاز 22 ستمبر 2025 سے ہوچکا ہے، جو 10 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا۔ امیدوار اپنے داخلے کے لیے آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
پروگرامز برائے داخلہ:
ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان بوٹنی
ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان کمپیوٹر سائنس
ضروری دستاویزات:
میٹرک اور ایف اے/ایف ایس سی ڈی ایم سی (2 عدد مصدقہ نقول)
کریکٹر اور پروویژنل سرٹیفکیٹ (2 نقول)
لوکل/ڈومیسائل (2 نقول)
امیدوار اور والد کا شناختی کارڈ (2،2 نقول)
پاسپورٹ سائز تصاویر (4 عدد، سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ)

http://portal.chte.gob.pk