تربت(گدروشیا پوائنٹ)اسسٹنٹ کمشنر تربت شے حق حیات کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالعزیز بلوچ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی سمیت محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران ضلع کیچ کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر بھی مشاورت ہوئی۔
مزید برآں اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ سینٹروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، دور دراز دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے اور ہسپتالوں میں موجود مسائل کے حل کے حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں۔
واضح رہے حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کر کے مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔
آخر میں اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور روایتی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے تاکہ ضلع کیچ کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

