تربت (گدروشیا پوائنٹ)حمزہ مراد نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچ آباد سے مستعفی ہو کر معتبر حاجی برکت رند کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر حاجی مراد محمد، حمزہ مراد، سجاد حمزہ، اسد حمزہ، فرہاد حمزہ، امداد حمزہ، سعید مراد، عبداللہ سعید، یوسف سعید، دلیپ مراد، حیاتان دلیپ، امجد مراد، بشیر میر باھیان، اویس بشیر، عماد بشیر، فارس بشیر، ندیم خدابخش، عمر ندیم خدابخش، ندیم احمد ندیم، فہد عثمان، سلمان عثمان اور ادم حامد نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر کے اپنی سیاسی وابستگی کا اعلان کیا۔
معتبر حاجی برکت رند ایک عوام دوست رہنما ہیں جنہوں نے علاقے میں نمایاں ترقیاتی کام کیے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کی بہتری، صحت کے منصوبوں اور عوامی فلاح کے دیگر اقدامات ان کی خدمات کا ثبوت ہیں۔ ان کی قیادت ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے وقف رہی ہے، اور آئندہ بھی یہی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

