گوادر(گدروشیا پوائنٹ)فشریز ایمپلائز یونین گوادر کا ایک ہنگامی اجلاس فشریز آفس گوادر میں منعقد ہوا بعد ازاں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے مختلف نعروں پر درج پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فشریز ایمپلائز یونین مکران ڈویژن کے صدر حسین اکبر اور قمبر نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز ساحل و وسائل کی حفاظت اور مائی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ برسر پیکار رہی ہے ۔ محکمہ فشریز کے پیٹرولنگ عملہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف مصروف عمل ہے۔ صوبائی وزیرِ فشریز ادارے کی سربراہان کی ہدایت پر ہمیشہ عمل درآمد کرتی آ رہی ہے مگر ادارے کی ایک ناہل اہلکار کی جانب سے پوری ڈیپارٹمنٹ کے خلاف بے جا اور بے بنیاد الزام تراشی سے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ الزام لگانے والوں کے خلاف تحقیقات کرکے قرار واقعی سزا دی جائے انھوں نے کہا کہ ایک غیر مقامی شخص جو خود کو فشریز کا اہلکار کہتا ہے جو اپنے جائے تعیناتی سے ہر وقت غیر حاضر رہتا ہے اور جنھوں نے ادارے کے اندر ایک خود ساختہ یونین قائم کی ہے فشریز پیٹرولنگ ٹیم پر بے بنیاد اور بے جا الزام تراشیاں کرتا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کو ایک غیر حقیقت پسندانہ رویہ قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کا پیٹرولنگ ٹیم تمام اسٹیشنوں میں فعال و متحرک ہے اور اپنے حدود کے اندر غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف ہمیشہ مستعد ہوکر اپنے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی نامساعد حالات ، مشکلات اور موسمی اثرات کے باوجود فشریز پیٹرولنگ ٹیم گشت پر مامور رہتی ہے ایسے وقت پر جہاں دیگر اپنے نرم و ملائم بستروں پر مھیٹی نیند کے مزے لے رہے ہوتے ہیں لیکن فشریز کی پیٹرولنگ ٹیم اپنے فرائض کی انجام دہی میں سمندر کا سینہ چیرتے ہوئے اپنے جان ہتھیلی پر رکھ کر غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف ہمہ تن مصروف ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ ، پیٹرولنگ ٹیم اور صوبائی وزیر فشریز کے خلاف بے جا الزام لگانے والے آکر اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

