گوادر (گدروشیا پوائنٹ)ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی گوادر نے شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش سبزی فروش پولٹری فارم چکن فروش سمیت دیگر مصنوعات کی، معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمیٹی نے دکانوں میں سرکاری نرخ نامے چیک کیے موقع پر تمام دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں اور تمام ایس او پیز صفائی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت اشیاء یا قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے چکن فروش سرکاری ریٹ سے زیادہ بیجنے والے کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے گا

