دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) ضلع چاغی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پے در پے واقعات کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس گزشتہ شب دالبندین سٹی میں ماسٹر پلان کے کام میں استعمال ہونے والے گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کیے اور ایک گاڑی کے انجن کو نقصان پہنچایا فائرنگ کی زد میں آ کر ایک مزدور بھی شدید زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کویٹہ ریفر کر دیا گیا یاد رہے کہ دالبندین ماسٹر پلان کا کام گزشتہ کہی سالوں سے زیر التواء تھا جو چند دن پہلے دوبارہ شروع ہوا تھا مگر بدقسمتی سے کام میں استعمال ہونے والے مشینری کو نقصان پہنچانے کے بعد ایک مرتبہ پھر کام تعطل کا شکار ہونے کا خطرہ ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے ضلع چاغی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ضلع چاغی میں لیویز کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے آئے روز کے واقعات نے لوگوں کو شدید زہنی کوفت میں مبتلاء کر دیا ہے پہلے پولیس نفری کی کمی کا کہہ کر شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول نہ کرنے کا بہانہ بناتی مگر لیویز کے ضم ہونے کے بعد پولیس فورس کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے مگر اسکے باوجود امن و امان پر قابو نہ رکھنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ضلع چاغی میں امن و امان کی ابتر صورتحال کا از خود نوٹس لے کر پولیس ذمہ داران سے تفتیش کی جائے

