تربت (گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام فلم میکنگ پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کی میزبانی کالج کی پرنسپل نے کی۔ ورکشاپ میں معروف فلم میکر طاہر حسن نے بطور ریسورس پرسن فرائض انجام دیے۔
ورکشاپ کے دوران شرکاء کو فلم سازی کی تکنیک، اسکرپٹ رائٹنگ، اسکرین پلے ڈویلپمنٹ، ویڈیو گرافی اور فلم ڈسپلے پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا، جس میں طلبات نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
فلم میکر طاہر حسن نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں فلم سازی کے شعبے میں آگے بڑھنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ شرکاء نے ورکشاپ کو انتہائی مفید اور متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں عملی علم اور مہارت حاصل ہوئی ہے۔

