احمدوال: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کا یوسی ماککی مل کا دورہ، نئے اسکولوں کا افتتاح

احمدوال مل(گدروشیاء پوائنٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کا دورہ یوسی ماککی مل ،نئے سکولوں کا افتتاح کردیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشکی نیاز اللہ سمالانی،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی مراد علی خان بادینی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ابراہیم خان بادینی نے کلسٹر ہیڈ ہائی سکول روستم مل حاجی اللہ بخش سمالانی کی دعوت پر یونین کونسل ماککی مل کا دورہ کیا دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران نے نئے منظور شدہ بوائز مڈل سکول کلی محمد ہاشم کچکی چاہ کا افتتاح کیا قبائلی رہنما حاجی غلام فاروق محمد حسنی کے ہمراہ گرلز مڈل سکول کلی محمد ہاشم کچکی چاہ کے کلاسوں کا معائنہ کیا طالبات سے کورس سے متعلق سوالات پوچھے تسلی بخش جوابات پر طالبات کو نقد انعامات سے نوازا اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے گرلز سکول کے اساتذہ کے کارکردگی کی خوب تعریف کی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران نے دس سال بعد فنکشنل ہونے والے شیلٹر لیس سکول ناکام خان کا دورہ کیا جوکہ دس سال بعد آج نئے اساتذہ کی تعیناتی کے بعد فنکشنل ہوا نئے منظور شدہ بوائز پرائمری سکول کلی بشام خان کا دورہ کرکے سکول کا افتتاح کردیا بشام خان پرائمری سکول چند ماہ پہلے باقاعدہ فنکشنل ہوا تھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیاز اللہ سمالانی نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں خصوصا ڈسٹرکٹ نوشکی میں تمام سکول فنکشنل ہونے پر آج ہم خوشی محسوس کررہے ہیں تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اساتذہ قوم کے معمار ہیں تعلیمی عمل میں سستی برداشت نہیں کریں گے غیر حاضر اساتذہ کی سکولوں میں کوئی جگہ نہیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی علاقے کے معتبرین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کو سکولوں کے مسائل خصوصا نئے شیلٹر لیس سکولوں کے لیے فوری بلڈنگ کی تعمیر کی اپیل کی۔