تربت: لیویز فورس کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ایس ایچ او لیویز تربت محمد نعیم نے لیویز ہیڈکوارٹر تربت کے انچارج میجر رسالدار عبدالسلام بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر تربت کی نگرانی میں لیویز فورس نے کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے ایک مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا، جو کچے راستے پر فرار کی کوشش کر رہی تھی۔ گاڑی روڈ کے کنارے چھوڑ دی گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 30 کلو شیشہ آئس برآمد ہوا، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
لیویز فورس کے مطابق ملزمان منشیات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم فورس کی بروقت کارروائی سے انہیں ناکام بنا دیا گیا۔