گوادر (گدروشیا پوائنٹ) گوادر کی معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے سینئرصحافی اللّٰہ بخش دشتی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ تعزیت کے لیے آنے والوں میں گوادر کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت میر طارق علی اکبر رند، بی ایس او کے مرکزی چیرمین بالاچ قادر، بی این پی کے رہنما و یوسی چیرمین شے مختار بلوچ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حمل بلوچ، معروف سماجی شخصیت بجار بلوچ، پی ٹی آئی مکران کے رہنما وارث دشتی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چاکر خان، شے طارق، عثمان حیدر، سینیئر صحافی و ادیب نور محسن، بی ایس او کے اسلم غلام اور حاجی فہد بلوچ شامل تھے۔ شرکائے مجلس نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ بخش دشتی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

