آواران (گدروشیا پوائنٹ)مشکے کو آواران سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے ایک ماہ 12 دن گزر گئے ہیں۔ اس بندش کی وجہ سے منگلی، مسیکی، دائرہ اور بنڈکی پورا جیسے چھوٹے دیہات کے لوگ سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیول سوسائٹی آواران کے صدر اوس قبمرانی
سیول سوسائٹی کے نام پر اوس قبمرانی ڈسٹرکٹ آواران تحصیل مشکے کا کہنا ہے کہ راستہ بند ہونے سے روزمرہ زندگی متاثر ہوچکی ہے، لوگ خوراک، راشن اور ضروریات زندگی کے لیے پریشان ہیں، جبکہ مریضوں اور طلبہ کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔
سول سوسائٹی قبمرانی اور مقامی عوام نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے فوری طور پر شاہراہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آمدورفت بحال ہو اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

