تربت:مچھلی مارکیٹ میں تیل بردار زَنبَد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ڈرائیور زخمی، دکان بھی متاثر

تربت(گدروشیا پوائنٹ)مچھلی مارکیٹ میں تیل بردار زَنبَد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
تربت (گدروشیا پوائنٹ) مچھلی مارکیٹ میں پرائمری گرلز اسکول کے سامنے تیل سے بھری ایک زَنبَد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور شاہنواز کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ قریب واقع ایک دکان بھی متاثر ہوئی۔
گاڑی کے مالک کی شناخت ملک ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میئر کے ہنگامی اقدامات کے تحت فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔