تربت: ڈی سی بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے ڈھائی سال کے بعد بلیدہ کے لاپتہ نوجوان فتح معیار بازیاب

تربت (گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے گلی کے رہائشی ناکو معیار بلوچ کے بیٹے فتح معیار بلوچ ڈھائی سال کے بعد بازیاب ہوگیا۔ نوجوان کو 14 جون 2023 کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا جو آج 19 ستمبر 2025 کو ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے تربت سے بازیاب ہوگیا۔ فتح معیار کے بزرگ والد نے ان ڈھائی برسوں کے دوران بلیدہ تا تربت، تربت تا کوئٹہ اور کوئٹہ تا اسلام آباد احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی تھی۔ ان کی بازیابی پر کیچ میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں کو عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے۔