تربت(گدروشیا پوائنٹ) دشت کنچتی کراس پر ایم ایٹ شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ ایم ایٹ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ ضلع کیچ کے علاقے کنچتی دشت میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے میں بارودی مواد سے بھری ایرانی ساختہ زمیاد گاڑی استعمال کی گئی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

