تربت(گدروشیا پوائنٹ)گزشتہ شب تربت کے علاقے میری میں قائم گورنمنٹ گرلز اسکول میں ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسکول کے غریب طلبہ کے لیے مخصوص رقم چرا لی۔
اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ عملے نے اپنی جیب سے 10 ہزار روپے اکٹھے کیے تھے تاکہ ضرورت مند طالبات کی ضروریات پوری کی جا سکیں، تاہم یہ رقم ڈکیتی کے دوران چرا لی گئی۔ مقامی افراد اور والدین نے اس واقعے پر گہری تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے نہ صرف تعلیمی ماحول متاثر ہوتا ہے بلکہ غریب طلبہ کے خواب بھی مجروح ہوتے ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور اسکولوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

