تربت: گوادر بار کے بعد کیچ بار کیجانب سے سینئر اور متحرک وکیل جاڑین دشتی بلوچستان بار کونسل کے صدارتی امیدوار نامزد، بھرپور حمایت کا اعلان

تربت(گدروشیا پوائنٹ) گوادر بار کے بعد کیچ بارکی جانب سے سینئر اور متحرک وکیل جاڑین دشتی بلوچستان بار کونسل کے صدارتی امیدوار نامزد، بھرپور حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کیچ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلوچستان بار کونسل کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے بار روم میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جاڑین دشتی ایڈووکیٹ کو بلوچستان بار کونسل کے لیے امیدوار نامزد کردیا گیا۔
اجلاس میں مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محراب خان گچکی ایڈووکیٹ، مہراللہ گچکی ایڈووکیٹ، کیچ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نیاز محمد ایڈووکیٹ، سینیئر نائب صدر پیر محمد ایڈووکیٹ، کہدہ عنایت اللہ ایڈووکیٹ، گل سمین ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے جاڑین دشتی ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری عابد عمر ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔
کیچ بار ایسوسی ایشن کے درجنوں وکلاء نے جاڑین دشتی ایڈووکیٹ کی نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے غیرمشروط طور پر ان کی حمایت کا اعلان کیا، جن میں جنرل سیکرٹری نیاز ایڈووکیٹ، محراب خان گچکی ایڈووکیٹ، مہر اللہ گچکی ایڈووکیٹ، کہدہ عنایت دشتی ایڈووکیٹ، رستم گچکی ایڈووکیٹ، ناظم الدین ایڈووکیٹ، عبدالماجد ایڈووکیٹ، وسیم نسیم ایڈووکیٹ، شیرنواز ایڈووکیٹ، رضوانہ ایڈووکیٹ، اقراء ایڈووکیٹ، دردانہ شکیل ایڈووکیٹ، فائزہ کریم ایڈووکیٹ، نگینہ ایڈووکیٹ، رخسانہ ایڈووکیٹ، شیماء صابر، تسلیمہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء شامل ہیں۔