تربت: جمہوریت کے عالمی دن پر ایچ آر سی پی مکران ریجن کا خصوصی پروگرام

تربت (گدروشیا پوائنٹ) جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کمیشن پاکستان ٹاسک فورس مکران ریجن کی جانب سے تربت پریس کلب میں ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں ایچ آر سی پی کے کارکنوں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن اور سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
مقررین نے جمہوریت کی اہمیت اقسام اور پاکستان میں اس کی حالت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر غنی پرواز نے کہا کہ جمہوریت عوام کی حکومت ہے عوام کے لیے اور عوام کے ذریعے چلتی ہے اور اس میں شہریوں کو جینے تعلیم روزگار اور رائے کے اظہار کے حقوق حاصل ہوتے ہیں۔محراب خان گچکی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت عملی طور پر کمزور ہے اور ریاستی اداروں کی مداخلت سے اس کی مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔ خان محمد جان نے ملک میں سیاسی عدم استحکام اور پارلیمنٹ کی غیر مؤثریت پر روشنی ڈالی۔
آخر میں محمد کریم گچکی اور ڈاکٹر سمی پرواز نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے شعور اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔