تربت(گدروشیا پوائنٹ) جالگی بارڈر کھولنے کے امکانات روشن، سابق سی ای او کی آئی جی ایف سی سے اہم ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران عبدوئی بارڈر کی بندش کے بعد جالگی بارڈر دوبارہ کھولنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں آج 14 ستمبر بروز اتوار جالگی کے سابق سی ای او حافظ صلاح الدین سلفی نے آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز احمد سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جالگی بارڈر کی بحالی اور اس کے ممکنہ فوائد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی ایف سی نے اس معاملے پر اعلیٰ عسکری و سول حکام کو اعتماد میں لے کر جلد پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔ حافظ صلاح الدین سلفی نے اس ملاقات کو عوام کیلئے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جالگی بارڈر کی بحالی کیچ کے عوام کیلئے اقتصادی اور سماجی بہتری کا باعث بنے گی۔

