تمپ(گدروشیاپوائنٹ)
جمعیت علماء اسلام تحصیل تمپ کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن تحصیل تمپ کے امیر مفتی محمد شاکر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
پروگرام کے مہمانِ خاص جے یو آئی ضلع گوادر کے امیر مفتی رحمت اللہ شاہ عباسی تھے۔
پروگرام میں جمعیت علماء اسلام تربت، بلیدہ، مند، تمپ اور دشت سمیت ضلع بھر سے علماء کرام اور ورکرز نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز حافظ سہیل احمد کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، نعتِ رسول ﷺ طالب علم ساکم علی نے پیش کی اور قاری عبیداللہ نے نظم پیش کی۔
پروگرام میں مہمانِ خصوصی مفتی رحمت اللہ شاہ عباسی، جے یو آئی کیچ کے جنرل سیکریٹری مولانا جاوید نعمانی، جے یو آئی کیچ کے سینئر نائب امیر مولانا قمرالدین سنجرانی اور جے یو آئی تحصیل مند کے امیر مولانا آدم امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں اللہ تعالیٰ کی سرزمین پر اسلامی ریاست اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک عزیز میں سیاسی اقتدار مذہبی لوگوں کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے ملکی حالات اور معیشت ناگفتہ بہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام قانون کی حکمرانی اور عوامی حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہے اور اپنے دعوے میں بالکل سچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب اور جمعیت کے پارلیمانی ممبران کرپشن سے پاک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پی ٹی آئی حکومت نے جمعیت کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے اور قائد و پارلیمانی اراکین کے خلاف کرپشن کی مکمل تحقیقات کیں تاکہ جمعیت کے قائد کو بدنام کیا جائے لیکن ان کو کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔
جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ ذاکر اللہ نور، جے یو آئی تحصیل بلیدہ کے رہنما مفتی عبدالحلیم، جے یو آئی ضلع کیچ کے نائب امیر مولانا ثناء اللہ مری اور مفتی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کیچ کے تمام تحصیل، بالخصوص تحصیل تمپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ان حالات میں کامیاب پروگرام منعقد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جے یو آئی تحصیل تمپ مکمل طور پر فعال ہے اور آج کا یہ تربیتی کنونشن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کیچ اپنے کاز کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ضلع کیچ میں جمعیت علماء اسلام کی قوت منتشر تھی، مگر جے یو آئی ضلع کیچ کے امیر خالد ولید سیفی نے اس منتشر قوت کو اکٹھا کیا اور آج یہ ایک تناور درخت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں نظریات کی جنگ ہے ایک طرف عادلانہ نظام ہے اور دوسری طرف کفریہ اور سرمایہ دارانہ نظام۔ جمعیت اس جدوجہد میں ہے کہ جو عزت ایک امیر اور سرمایہ دار کو حاصل ہے وہی عزت و احترام ایک غریب کو بھی مل جائے۔
جے یو آئی تمپ کے سینئر رہنما مولانا عبدالرحیم، جے یو آئی دشت کے سینئر نائب امیر فرید شاہ کاشاپی، جے یو آئی تربت کے پریس سیکریٹری مولانا گلیشیر احسنی اور جے یو آئی تمپ کے سینئر نائب امیر مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام غریب کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب اور محکوم عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں جمعیت علماء اسلام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
جمعیت امیر و غریب کے درمیان فرق ختم کرنے اور ملک میں عادلانہ نظام اور یکساں حقوق کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
جے یو آئی کیچ کے سنئیر رہنما مولانا عبدالغفور
چاہسری کے دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا
آخر میں جے یو آئی تحصیل تمپ کے امیر مفتی محمد شاکر نے مہمانِ خصوصی، تمام علماء کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جے یو آئی تحصیل تمپ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر مولانا عبداللہ پھل آبادی نے انجام دیے۔

