تربت: کیچ کلچرل فیسٹیول وفد کی ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او فیمیل سے ملاقاتیں

تربت(گدروشیا پوائنٹ) کیچ کلچرل فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد نے فیسٹیول منیجر التاز سخی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ منظور احمد بلوچ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) تربت میڈم جنت عزیز سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وفد میں فیسٹیول رابطہ کمیٹی کے ارکان مقبول ناصر، قدیر لقمان، غلام اعظم دشتی، عومر ہوت، حافظ صلاح الدین سلفی، ماجد صمد، پھلان خان، اسد بلوچ، مبارک بلوچ اور دیگر شامل تھے۔
ڈی ای او کیچ منظور احمد بلوچ سے ملاقات کے دوران وفد نے انہیں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے کہا کہ فیسٹیول میں محکمہ تعلیم کا کردار کلیدی ہے، کیونکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی کامیابی میں اساتذہ اور طلباء کی شرکت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے شریک ہونے سے فیسٹیول کو کامیابی ملنے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کے لیے سیکھنے اور تفریحی مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
ڈی ای او کیچ منظور احمد بلوچ نے کیچ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ تعلیم فیسٹیول میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بوائز اسکاؤٹس، گرلز گائیڈ اور والنٹیئرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلباء بھی مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ان کے مطابق ایسے ایونٹس نہ صرف عوام کے لیے بلکہ اساتذہ اور طلباء کے لیے بھی انتہائی مفید اور اہم ہوتے ہیں۔
بعدازاں ڈی ای او کیچ منظور احمد بلوچ کی سربراہی میں فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) تربت میڈم جنت عزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بھی کلچرل فیسٹیول کے حوالے سے آگاہ کیا۔
میڈم جنت عزیز نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم (فیمیل) کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے فیسٹیول کے انعقاد کا خیرمقدم کیا