گوادر:گوادر بار کا بلوچستان بار کونسل انتخابات میں جاڈین دشتی ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گوادر بار نے مشترکہ طور پر بلوچستان بار کونسل کے آئندہ انتخابات میں جاڈین دشتی ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں گوادر بار کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر جاڈین دشتی ایڈوکیٹ کے حق میں ووٹ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس کی صدارت گوادر بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم شریف ایڈوکیٹ نے کی۔
اجلاس میں سینئر وکلاء رستم ایڈوکیٹ، سعید فیض ایڈوکیٹ، مقبول ہوت ایڈوکیٹ، معراج علی ایڈوکیٹ، عبید بشیر ایڈوکیٹ، راشد ایڈوکیٹ، صدیق زاعمرانی ایڈوکیٹ، شکور ایڈوکیٹ، ظفر ایڈوکیٹ، منصور ایڈوکیٹ، ناصر ایڈوکیٹ، محمد ایڈوکیٹ، شبیر رند ایڈوکیٹ، عارف ایڈوکیٹ، نواز ایڈوکیٹ، میر عادل کلمتی ایڈوکیٹ، مختار نور ایڈوکیٹ، حمل ایڈوکیٹ، فاروق ایڈوکیٹ، نصیر ایڈوکیٹ، عقیل نور ایڈوکیٹ، سمیر ایڈوکیٹ، فرھاد ایڈوکیٹ، مبشر ایڈوکیٹ، یوسف ایڈوکیٹ، زاہد کلمتی ایڈوکیٹ، عقید ایڈوکیٹ، زیان ایڈوکیٹ، سراج ایڈوکیٹ، حاجرہ ایڈوکیٹ اور حمیدہ ایڈوکیٹ نے شرکت کی اور جاڈین دشتی ایڈوکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ وکلاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے جاڈین دشتی ایڈوکیٹ کو کامیاب کروائیں گے۔