تربت (گدروشیا پوائنٹ) تربت کے مصروف بازار میں واقع ایک فرنیچر کی دکان پر فائرنگ سے تاجر غفار شیردل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نیشنل بینک کے قریب بسم اللہ فرنیچر کی دکان پر پیش آیا۔ جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دکان کے مالک عبدالغفار ولد شیردل سکنہ کلگ شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس پی کیچ کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

