پسنی(گدروشیا پوائنٹ)چیئرمین پسنی نور احمد کلمتی کی خصوصی ہدایت پر پسنی شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام تیز رفتاری سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحصیل پسنی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آ گئے تھے، جس سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین نور احمد کلمتی نے فوری طور پر میونسپل کمیٹی کی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے احکامات دیے، جس کے بعد کئی گھنٹوں کی مسلسل محنت سے شہر کے متاثرہ علاقوں سے پانی نکال دیا گیا۔
عوامی حلقوں نے چیئرمین پسنی اور میونسپل کمیٹی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے شہریوں کی مشکلات کم ہوتی ہیں۔

