تربت: لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دس روزہ ویکسی نیشن کمپین کا آغاز

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر کیچ ڈاکٹر حنیف بلوچ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مویشیوں کو لاحق عام بیماریوں سے بچاؤ کے لیے دس روزہ ویکسی نیشن کمپین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمپین 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ اس حوالے سے ایک شکایتی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں شہری صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رجوع کر سکتے ہیں۔ مویشیوں کی ویکسینیشن کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کے عملہ آفس میں بھی دستیاب ہوگا اور ضرورت پڑنے پر ٹیمیں گھروں تک جا کر بالکل مفت ویکسینیشن کریں گی۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس مہم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات اور رابطے کے لیے نمبر دیا گیا ہے: +92 321 2204707